پاکستان
09 مئی ، 2012

پاکستان،افغانستان،اتحادی افواج کاسہ فریقی اجلاس اسی ہفتے ہوگا

پاکستان،افغانستان،اتحادی افواج کاسہ فریقی اجلاس اسی ہفتے ہوگا

راولپنڈی… پاکستان ، افغانستان اور اتحادی افواج کے سہ فریقی کمیشن کا اجلاس رواں ہفتے راولپنڈی میں ہوگا جس میں پاک افغان سرحدی امور پرسہہ فریقی رابطوں پر غور کیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سہہ فریقی کمیشن کے اجلاس میں آپریشنل امور اور حکمت عملی کے مختلف طریقہ کار پربھی بات کی جائے گی۔افغانستان میں متعین اتحادی فوج کے سربراہ جنرل جان ایلن اور افغان فوج کے جنرل شیرمحمد کریمی اپنے وفود کی سربراہی کریں گے۔

مزید خبریں :