12 مئی ، 2015
اسلام آباد..........وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشے رحما ن نے کہا ہے کہ عمران خان روز نئے شوشے چھوڑتے ہیں ،دھاندلی ثابت نہیں کرسکے تو زائد بیلٹ پیپر کا ایشو اٹھادیا،وہ روز نیا ٹارگٹ ڈھونڈتے اور روزناکام ہوتے ہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوشے رحمان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرزکی پرنٹنگ کےحوالےسےتحریک انصاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی، پی ٹی آئی ہرروزنیاٹارگٹ لاتی ہےاورہرروزفیل ہوجاتی ہے، عمران خان معاملات کو توڑمروڑ کرپیش کرتے ہیں،بعض حلقوں کے معاملات سپریم کورٹ یا الیکشن ٹریبونل میں ہیں، عمران خان اپنا فیصلہ نہ سنائیں۔