09 مئی ، 2012
کراچی … عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر کام کرنے والی آئل ریفائنریز کے منافع میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ مقامی آئل ریفائنرینز کو ہوا ہے اور ان کا فی بیرل منافع ڈھائی ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے جو گذشتہ ماہ ڈیڑھ ڈالر تھا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریفائنرینز کے مارجن میں اضافے کا سبب بن رہی ہے جس کے اثرات ان کے مجموعی منافع پر بھی پڑیں گے۔