09 مئی ، 2012
کراچی … سوئی سدرن گیس کمپنی نے 6 کروڑ 10 لاکھ روپے بل ادا نہ کیے جانے پرکراچی سینٹرل جیل کی گیس منقطع کر دی۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق تمام بڑ ے نادہندہ صارفین کو گیس کنکشن کاٹے جانے کا آخری نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اگر سینٹرل جیل کراچی کی انتظامیہ بل دینے کی یقین دہانی کرائے تو گیس بحال کر دیں گے، حیدرآباد جیل پر 2 کروڑ 70 لاکھ واجب الادا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عباسی شہید اسپتال، نارا جیل اور چانڈکا اسپتال بھی نادہندہ ہیں اور اگلے مرحلے میں ان کی گیس منقطع کی جاسکتی ہے۔