13 مئی ، 2015
کراچی.......ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیے کے مطابق کل 14مئی2015ءکو میٹرک بورڈ کراچی کے تحت منعقد کئے جانے والے تمام عملی امتحانات اور سماعت سے محروم امیدواروں کے امتحانات ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ ان امتحانات کو منعقد کروانے کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیز امتحانی کاپیوں کی جانچ پڑتال کے مراکز بھی کل بند رہیں گے۔