13 مئی ، 2015
کراچی.......کراچی مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کی جانب سے کراچی میںسانحہ صفوراچورنگی اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردی کے خلاف نمائش چورنگی میں احتجاجی مظاہرہ اور علامتی دھرنہ دیا گیا جس میں مجلس و حدت مسلمین کے رہنمامولانا احمدقبال ،علامہ مبشر حسن ،علامہ علی انور جعفری ،مولانا احسان دانش،مولانا صادق جعفری،آصف صفوی ،ناصر حسینی حسن ہاشمی ،انجینئر رضا نقوی ،سمیت سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے خطاب کیا۔مظاہرے میں شامل شرکا نے نے حکومت اور کالعدم جماعتوں کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمامولاناحمد اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اُٹھائیں گے ۔کراچی ،کوئٹہ کے اندر دہشتگردی کےواقعات میں تیزی آگئی ہے ۔ایسی صورتحال میں حکومت اور افواج پاکستان کی طرف سے سخت اور فوری فیصلوں کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت ملک سے دہشت گردی کا یقینی خاتمہ چاہتی ہے تو کالعدم تنظیموں کے سربراہان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو محدود کرے۔مجلس وحدت مسلمین ،سنی اتحاد کونسل ا ور پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے کراچی میں پر امن اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی بربریت سے شہید 45افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں موجود کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کریں ، دہشتگردوں کو سر عام پھانسی دی جائے اورگورنر اور وزیر اعلیٰ مستعفی ہوں۔دریں اثنا ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ صفوراچورنگی کے خلاف جمعرات کوملک گیر یوم سوگ منانے کااعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے ‘نااہل اور مفاد پرست حکمرانوں کے ہاتھوں آج پاکستان زخموں سے چور چور ہے‘ کراچی میں پر امن اسماعیلی برادری پر دہشت گردوں کی بربریت ایک قومی سانحہ ہے، سفاکانہ دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔