پاکستان
09 مئی ، 2012

بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگا واٹ پر پہنچ گیا

بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگا واٹ پر پہنچ گیا

لاہور … بجلی کا شارٹ فال ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ساڑھے 7 ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا، صارفین کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ اس تمام صورت حال میں پیپکو اور وزارت پانی و بجلی کے حکام کوئی قدم اٹھانے کے بجائے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ حکومت بجلی کا بحران حل کرنے کے صرف دعوے کر رہی ہے جبکہ عوام شدید گرمی میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد 2سے 3 گھنٹے کیلئے بجلی چلی جاتی ہے جبکہ بعض اوقات صرف چند منٹ کیلئے بجلی آتی ہے اور کئی گھنٹے غائب رہتی ہے۔ چھوٹے شہروں اور دیہات کا حال کچھ زیادہ ہی برا ہے وہاں گھنٹوں بجلی بند رہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپکو میں بعض افسروں کی تعیناتی پر ایم ڈی پیپکو ناراض ہیں اور اس محکمانہ ماحول کا نقصان صارفین کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :