09 مئی ، 2012
کراچی … سپریم کورٹ نے صوبہ سندھ کی ماتحت عدلیہ میں ججز تقرر کیلئے پبلک سروس کمیشن کو کردار دلوانے کی خاطر صوبائی حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ جسٹس شاکر اللہ جان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سندھ میں ججوں کے تقرر کیلئے حکومت سندھ کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔ اپیل میں صوبائی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ماتحت عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلئے صوبائی محکمہ پبلک سروس کمیشن کو مجاز بنایا جائے۔ سپریم کورٹ نے یہ اپیل مسترد کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔