09 مئی ، 2012
اسلام آباد … حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بجلی کے نرخ بڑھادیئے اور بجلی کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، وفاقی وزات پانی و بجلی کے مطابق اضافہ تقسیم کار کمپنیوں کیلئے کیا گیا ہے جو صارفین کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بجلی کے نرخ 2 روپے 90پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ بڑھانے کے بعد فی یونٹ اوسطاً قیمت 9 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 12 روپے ہوگئی۔ وفاقی وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے اور یہ اضافہ صارفین کو منتقل نہیں ہوگا۔