پاکستان
09 مئی ، 2012

جی ایچ کیو نے ٹال پلازے این ایچ اے کو دینے کی مخالفت کردی

جی ایچ کیو نے ٹال پلازے این ایچ اے کو دینے کی مخالفت کردی

اسلام آباد … جی ایچ کیو نے ٹال پلازے ایف ڈبلیو او سے لے کر این ایچ اے کو دینے کی مخالفت کر دی تا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے وقت ان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ ان ٹال پلازوں کے ذریعے کی جا سکے۔ سیکریٹری مواصلات انور خان نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں بتایا کہ جی ایچ کیو نے ٹال پلازے ایف ڈبلیو او سے لے کر این ایچ اے کو دینے کی مخالفت کی ہے اور یہ موٴقف اختیار کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے وقت ان کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ ان ٹال پلازوں کے ذریعے کی جائے گی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین محمد علی گردیزی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس مستقل کیے گئے ملازمین کو بٹھانے کی جگہ ہے اور نہ ہی تنخواہ دینے کے پیسے ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں 681 افراد کو این ایچ اے میں بھرتی کیا گیا، تاہم این ایچ اے میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاسکتا، پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سے اتھارٹی مالی بحران کا شکار ہوجائے گی۔

مزید خبریں :