14 مئی ، 2015
کراچی......گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سندھ کمیشن برائے خواتین ایکٹ کی منظوری دے دی۔ ترجمان گورنرہاؤس کے مطابق تحفظ نسواں ایکٹ فوری طورپرنافذالعمل ہوگا،ایکٹ کے تحت حکومت تحفظ نسواں کمیشن تشکیل دے گی،کمیشن چیئرپرسن اور 20ممبران پر مشتمل ہوگا،چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی ایکٹ کی منظوری سے 90روزکے اندر عمل میں لانا ہوگی۔