15 مئی ، 2015
قلات ........قلات میں ایف سی بلوچستان کا سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے دوران 13 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق قلات کے علاقے جوہان میں بڑے پیمانے پرایف سی کا سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت 13شر پسند ہلاک اور6شرپسند زخمی ہو گئے جبکہ شرپسندوں کے دو ٹھکانوں سے بارود سے بھری 3گاڑیاں اور 4موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر کے تباہ کر دی گئیں۔ ہلاک اور زخمی شر پسند آر سی ڈی شاہراہ پر پبلک ٹرانسپورٹ اور آئل ٹینکروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ شرپسندوں کا ہرجگہ تعاقب کرکے ان کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔