پاکستان
10 مئی ، 2012

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو براہ راست نااہل قرار نہیں دیا، فاروق نائیک

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو براہ راست نااہل قرار نہیں دیا، فاروق نائیک

اسلام آباد … وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو براہ راست نااہل قرار نہیں دیا، وزیراعظم کی اہلیت اور نااہلی کا معاملہ اسپیکر کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے۔ ایوان صدر میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر فیصلہ کرتی ہیں کہ نااہلی کا سوال نہیں اٹھتا تو معاملہ یہیں ختم ہو جائے گا اور اگر اسپیکر نااہلی کا فیصلہ کر لیں تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا 30 دن کا وقت 26 اپریل سے شروع ہو چکا ہے، اسپیکر کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے خلاف اپیل کا فیصلہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بیرسٹر اعتزاز احسن کریں گے، اگر اپیل میں فیصلہ معطل ہو جائے تو سزا بھی معطل ہو گی۔

مزید خبریں :