پاکستان
18 مئی ، 2015

دوروز قبل شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان

 دوروز قبل شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے، پاکستان

اسلام آباد ......پاکستان نے دو روز قبل شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے دہشتگردی کیخلاف کئے جانیوالے اقدامات کو متاثر کررہے ہیںاور مقامی آبادی میں عدم اعتماد کا باعث ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے 16 مئی کو شمالی وزیر ستان میں ہونے والے ڈرون حملے کی مذمت کے ساتھ حملے فوری طور پر بند کردینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ڈرون حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ شمالی وزیرستان میں کامیابی سے جاری ضرب عضب کے دوران ڈرون حملے مقامی آبادی میں بد اعتمادی کی فضا پیدا کرتے ہیں اور اس سے دہشتگردی کیخلاف اقدامات بھی متاثر ہوتے ہیں۔دفتر خارجہ نے ڈرون حملوں کو پاکستان کے استحکام اور جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی قراد دیدیاہے۔

مزید خبریں :