پاکستان
18 مئی ، 2015

وزیراعظم کا بے نظیرانٹرنیشنل ایرپورٹ بحالی منصوبے کا افتتاح

وزیراعظم کا بے نظیرانٹرنیشنل ایرپورٹ بحالی منصوبے کا افتتاح

اسلام آباد .........وزیر اعظم نواز شریف نے بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ اسلام آباد کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ۔ بے نظیر انٹر نیشنل ائر پورٹ اسلام آباد کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے افتتاح کے دوران ائر چیف مارشل سہیل امان اور مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے ائر پورٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے وزیر اعظم کو بحالی کے منصوبے پر بریفنگ میں بتایا کہ ائر پورٹ اپ گریڈیشن کے منصوبے پر 45 کروڑ روپے لاگت آئی ، ائر پورٹ پر ڈیلٹا ٹیکسی وے تعمیر کیا گیا ہے، جس سے ایندھن کی مد میں 12 کروڑ روپے ماہانہ کی بچت ہو گی۔منصوبے کے تحت مسافروں کیلئے کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔بین الاقوامی روانگی کیلئے فاسٹ ٹریک کاونٹر کی تعمیر کی گئی ہے ۔ ائر پورٹ پارکنگ میں توسیع کر کے گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :