پاکستان
18 مئی ، 2015

لاہور ہائیکورٹ:ایازصادق کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ:ایازصادق کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

لاہور .......لاہورہائیکورٹ میں اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے2 ہفتوں کیلئےفریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ۔مقامی شہری اقتدار حیدرنےلاہور ہائیکورٹ کےروبرو درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں مؤقف اختیارکیاگیاہےکہ عدالتی حکم کے باوجود اسپیکر قومی اسمبلی نےحکمرانوں کو حاصل استثنا اور صدر کے معافی دینے کےاختیار کے حوالے سے قومی اسمبلی میں کوئی بل پاس نہیں کرایااور ناہی اس معاملے کا جائزہ لیاہے۔عدالت نے2ہفتوں کیلئےفریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

مزید خبریں :