پاکستان
18 مئی ، 2015

کرنسی اسمگلنگ کیس ، ایان علی کے ریمانڈ میں 25مئی تک توسیع

کرنسی اسمگلنگ کیس ، ایان علی کے ریمانڈ میں 25مئی تک توسیع

راولپنڈی .......کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کردی گئی۔ ملزمہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت بھی 25 مئی کو ہوگی ۔کرنسی اسمگلنگ کیس کے الزام میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ماڈل ایان علی کو آج بینکنگ کورٹ کے جج صابرسلطان کے سامنے پیش کیا گیا۔ کسٹم جج کی عدم حاضری کے باعث ملزمہ کو بینکنگ کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پرایان علی کی ساتویں بار عدالت میں پیشی ہوئی ، کسٹم حکام کی جانب سے ایان علی کیخلاف مکمل چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا ، جس پرکسٹم حکام نے موقف اختیار کیا کہ چالان جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ ماڈل ایان علی کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کی گئی ۔ عدالت نے ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی کی توسیع کر دی۔ ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی 25 مئی کو ہو گی ۔

مزید خبریں :