پاکستان
18 مئی ، 2015

فاٹا میں ایجنسی کونسل انتخابات کی تجویز کے خلاف احتجاج

فاٹا میں ایجنسی کونسل انتخابات کی تجویز کے خلاف احتجاج

جمرود ........ملک کی اہم سیاسی جماعتوں اور قبائلی رہنماؤں نے فاٹا میں لوکل گورنمنٹ کے بجائے مجوزہ ایجنسی کونسل کو سختی سے مسترد کیا ہے، جمرود بازار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کی بجائے ایجنسی کونسل کی تجویز کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے قبائل سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ملک کی 10 اہم سیاسی جماعتوں کے صوبائی اور فاٹا قائدین نے خیبرایجنسی میں جمرود بازار سے باب خیبر تک احتجاجی مارچ کیا۔ باب خیبر کے سامنے مظاہرین سے سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے خطاب میں کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح فاٹا میں بھی بلدیاتی انتخابات کرایا جائے۔ مجوزہ ایجنسی کونسل قبائل کو پسماندہ رکھنے کی سازش ہے۔

مزید خبریں :