پاکستان
18 مئی ، 2015

سکھر: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی مفلوج

سکھر: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی مفلوج

سکھر .......گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی سکھر میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، شہری علاقوں میں 12گھنٹے اوردیہی علاقوں میں یہ دورانیہ 20گھنٹوں تک جاپہنچا ہے۔سندھ کا تیسرا بڑاشہرسکھر،جہاں موسم گرما میں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوزکرجاتاہے ۔ان دنوں یہاں کے شہری شدید گرمی کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی جھیل رہےہیں ۔سیپکو کی جانب سے گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی سکھر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ۔شہری علاقوں میں 8 سے 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی کے ساتھ ساتھ بجلی سے چلنے والے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔درزی و دیگر مستری افراد اپنی دوکانوں پر بجلی آنے کی امید میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آتے ہیں ۔ موجودہ حکومت کی جانب سے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے وعدوں اور دعووں کواب برسوں گز رچکے ہیں مگر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جوں کا توں نظر آتا ہے ۔ لوڈشیڈنگ سے تنگ محنت کش حکومت پاکستان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے اور بجلی کی پیداوار کو بڑھا جائے۔

مزید خبریں :