پاکستان
18 مئی ، 2015

عباسی شہید اسپتال کی گیس بحال نہ ہوسکی،آپریشن ملتوی

عباسی شہید اسپتال کی گیس بحال نہ ہوسکی،آپریشن ملتوی

کراچی .....عباسی شہید اسپتال کراچی میں گیس کی بندش کے باعث آج ہونے والے آپریشن ملتوی کردیئے گئے، جس کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔عباسی شہید اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے سے گیس کی سپلائی معطل ہے، جس کے باعث آج ہونے والے آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔گیس کی بندش کے باعث آپریشن کے آلات کی اسٹرائزیشن نہ کی جاسکی ۔ادھر ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق اسپتا ل پر دو کروڑ روپے کی رقم واجب الادا ہے، جب تک بقایاجات ادا نہیں کئے جاتے گیس کی بحالی ممکن نہیں ۔سنیئر ڈائریکٹر میڈیکل سروسز ڈاکٹر سلمٰی کوثر کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے فنڈز فراہم کردیئے ہیں، جلد ہی ایس ایس جی سی کو ادائیگی کر دی جائیگی۔

مزید خبریں :