پاکستان
18 مئی ، 2015

سندھ اسمبلی: بجٹ پر بحث،حکومتی کارکردگی پر اپوزیشن کی تنقید

سندھ اسمبلی: بجٹ پر بحث،حکومتی کارکردگی پر اپوزیشن کی تنقید

کراچی .......سندھ اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے بحث میں اپوزیشن رہنماوں کی جانب سے حکومتی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ ایم کیو ایم کے رہنما صابر قائم خانی نے کہا کہ حکومت سندھ 5 کھرب سے زیادہ خرچ کرکے بھی عوام کی حالت نہیں بدل سکی، مایوس کن کارکردگی سے پہلے حکومت پر انگلیاں اٹھتی تھیں، اب چھڑیاں اٹھ رہی ہیں۔سندھ اسمبلی کا اجلاس چیئرمین مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا ۔ اس موقع پر اسمبلی ممبران کی جانب سے لاہور میں جھلس کرجاں بحق ہونے والے چھ بچوں کیلئے دعائے مغفرت اور بہادرآباد میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں کے دوران گھوٹکی بم دھماکے اور ٹنڈومحمد خان میں اسکول کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والے طالب علموں کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اجلاس کے دوران صوبے میں خشک سالی کے خاتمے اور بارشوں کیلئے خصوصی دعائیں بھی کرائی گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی جانب سے جاں بحق رہنما زہرہ شاہد کی دوسری برسی کے موقع پر دعا ہوئی اور قاتلوں کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی حکومت سراہا گیا۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کے آج سیشن میں بجٹ اور9 ماہ کے دوران حکومتی اخراجات پربحث شروع ہوئی، اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صابرقائم خانی کا کہنا تھا کہ 73 فیصد بجٹ خرچ کرنے کے باوجود عوام کے حالات خراب ہیں۔

مزید خبریں :