پاکستان
18 مئی ، 2015

بہادر آباد میں پولیس فائرنگ سے دو نوجوانوں کی ہلاکت،مقدمہ درج نہ ہوسکا

بہادر آباد میں پولیس فائرنگ سے دو نوجوانوں کی ہلاکت،مقدمہ درج نہ ہوسکا

کراچی.......کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پولیس کی فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہو سکا۔ بہادر آباد ٹیپو سلطان روڈ کے قریب 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب رات سوا 2بجے اسنیپ چیکنگ پر مامور بہادر آباد تھانے کی موبائل کے اہلکاروں نے 20سالہ دانش اور 23سالہ علی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، واقعے کے اگلے روز ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے پانچوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار اور مقدمہ درج کرنے کے احکامات جا ری کئے، تاہم واقع، کو 36 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا ہے۔ تھانے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ مقدمہ خود اپنی مدعیت میں کرانا چاہتے ہیں جبکہ پانچوں پولیس اہلکار اب بھی بہادر آباد تھانے میں گرفتار ہیں۔ دیکھنا ہے کہ کیا پولیس اپنے اعلیٰ افسران کا حکم مانتی ہے یا اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کیلئے اُن کے اس فعل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔

مزید خبریں :