18 مئی ، 2015
بغداد.......عراق کے مغربی شہر رمادی میں داعش کے حملوں میںآج 72 افرادہلاک ہوگئے۔ رمادی میں داعش اور فورسز کے درمیان دو روز سے جاری لڑائی میں پانچ سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق کےشہر رمادی میں داعش کے جنگجوؤں اور فورسز میں لڑائی جاری ہےجس کی وجہ سے ہزاروں افراد گھر چھوڑ کرمحفوظ مقامات کی طرف جارہےہیں، جبکہ عراقی صوبےالانبارکے ترجمان گورنر کے مطابق، عراقی فوج پیچھے ہٹ گئی ہے اور داعش نے رمادی میں آپریشن کمان پر قبضہ کرلیاہے۔ داعش نے رمادی میں آپریشن کمان پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی نے سرکاری فورسز کو حکم دیا ہے کہ وہ رمادی میں اپنی پوزیشنز پر ڈٹے رہیں اور مقامی قبالیوں اور دیگر فورسز کے ساتھ مل کر داعش کو رمادی کے دیگر علاقوں تک پیش قدمی نہ کرنے دیں۔