18 مئی ، 2015
کوئٹہ......ژوب کےعلاقےمرغاکبزئی میں ایف سی نے وسیع پیمانےپرآپریشن کیا ہے ،ترجمان ایف سی کے مطابق سرچ آپریشن وہاں موجودشدت پسندوں کیخلاف شروع کیاگیاہے ،جبکہ آپریشن کے 10کلو بارود،8 آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے ہیں ،ترجمان ایف سی نے مزید بتایا کہ شدت پسندوں کے 3 کیمپ اورایک گاڑی تباہ کردی گئی ،سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔