کاروبار
10 مئی ، 2012

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز 3روزہ بند ش کے بعد کھل گئے

ملتان ریجن میں سی این جی اسٹیشنز 3روزہ بند ش کے بعد کھل گئے

ملتان… ملتان ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشن آج تین روزہ بندش کے بعد کھول دئے گئے ہیں جس کے بعد سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ملتان سمیت ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، لیہ، خانیوال، وہاڑی، کوٹ ادو اور میاں چنوں کے 2 سو سے زائد سی این جی اسٹیشن آج صبح تین روزہ بندش کے بعد کھول دئے گئے ہیں سی این جی کھولنے کے بعد سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی تین روزہ بندش سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے موسم میں واضح تبدیلی کے باوجود سی این جی کی بندش کا خاتمہ نا ہونا عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔

مزید خبریں :