20 مئی ، 2015
بیجنگ/نیویارک........چین کے مختلف علاقو ں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ادھر امریکا میں بھی شدید بارشوں نے نظام زندگی مفلو ج ہو کر رہ گیا۔ چین کے مشرقی صو بے فوجیان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری بارشوں سے متعدد گھر تباہ اور کئی ایکڑ اراضی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سب سے زیادہ بارش سَین منگ شہر میں 300ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جہاں سڑکیں تالاب بن گئیں،شہر کے تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ مغربی امریکا کی ریاستیں ان دنوں بارش اور برف باری کی لپیٹ میں ہیں، ریاست کولو راڈو میں مسلسل بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، شہریوں کو روز مرہ کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔ادھر چلی کے جنوبی علاقے میں طوفانی بارشوں کے باعث کئی گھر سیلانی پانی میں بہہ گئے۔ مسلسل بارشوں سے رابطہ سڑکوں بھی نقصان پہنچا جس کی وجہ سے علاقے کا زمینی رابطہ ملک بھر سے منقطع ہوگیا۔خراب موسم کے باعث متعدد افرد گھر بارچھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔