20 مئی ، 2015
اسلام آباد.......منگلا ڈیم سے دریائے جہلم میں چھوڑے گئے پانی کے باعث دریا میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ سیلابی پانی نے 125دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تریموں ہیڈ ورکس ذرائع کے مطابق ہیڈ رسول پر مرمت کا کام جاری ہے جس کے باعث پانی کو ذخیرہ نہیں کیا جارہا اور پانی کا بہاؤ ہیڈ تریموں کی جانب ہے۔ تریموں کے مقام پر دریائے جہلم کا بہاؤ 95 ہزار کیوسک ہے اور پانی میں مزید اضا فہ ہو رہا ہے۔ سیلابی پانی سے 125مواضعات زیر آب آگئے ہیں۔ رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں، اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دریا کنارے واقع آبا دیو ں تک رسا ئی نا ممکن ہو چکی ہے اور اکثر گھرو ں میں بھی پا نی داخل ہو رہا ہے۔ تریموں ذرا ئع کے مطا بق سیلا ب کی مو جو دہ صورتحال دو ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے جبکہ سیلا بی علاقوں کے مکینو ں کا کہنا ہے کہ انتظا میہ اور حکو مت کی طرف سے ان کی کو ئی مدد نہیں کی جا رہی اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت اس آفت کا سامنا کر رہے ہیں۔