پاکستان
20 مئی ، 2015

ایم کیو ایم کا پانی کی کمی کے خلاف 22 مئی سے مظاہروں کا اعلان

ایم کیو ایم کا پانی کی کمی کے خلاف 22 مئی سے مظاہروں کا اعلان

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی سمیت سندھ بھرمیں پانی کی کمی کے خلاف 22 مئی سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ حیدر عباس رضوی، خواجہ اظہار الحسن اور کنور نوید جمیل نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی کمی کے بعد ایک ٹینکر کی قیمت 4 ہزار سے 12 روپے تک پہنچ گئی ہے، پانی کے حالات کے پیش نظر ایم کیو ایم عوامی احتجاجی مہم کا اغاز کررہی ہے، کراچی کے علاوہ سکھر، نوابشاہ اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں :