پاکستان
20 مئی ، 2015

ایگزیکٹ کاجعلی ڈگری اسکینڈل پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے:چوہدری نثار

ایگزیکٹ کاجعلی ڈگری اسکینڈل پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے:چوہدری نثار

اسلام آباد........وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل پاکستان کی عزت کا معاملہ ہے، ملک کی نیک نامی پر سوال اٹھے ہیں، انکوائری شفاف ہو گی، ایک ماہ لگ سکتا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیویارک ٹائمز کی خبر پر ایگزیکٹ کمپنی کےخلاف تحقیقات کا حکم دیا کیوں کہ یہ پاکستان کی عزت و وقار کا معاملہ ہے، ای سی ایل پر کوئی نام نہیں ڈالا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ ایگزیکٹ کمپنی کے آفس سے قبضے میں لیے گئے 42کمپیوٹرز اور سرورز کے فرانزک تجزیے کے لیے غیر ملکی ماہرین بھی منگوائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بول ٹی وی کو سیکیورٹی کلیئرنس خلاف ضابطہ دی گئی تھی جسے منسوخ کر دیا تھا تاہم انہوں نے عدالت سے حکم امتناع لے لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ بول ٹی وی کو ملک کے مایہ نازصحافیوں نے جوائن کیا ہے تاہم ان کا ایگزیکٹ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایف بی آر سے بھی کہا ہے کہ ایگزیکٹ کمپنی سے متعلق شواہد دیں۔

مزید خبریں :