کھیل
21 مئی ، 2015

قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

لاہور.......پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے، جس کی ٹرافی کی رونمائی لاہور میں ہوئی ۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ چھ سال بعد پاکستان میں کرکٹ واپسی یادگار ہے، ملک میں کرکٹ کی واپسی کا سارا کریڈٹ ، شہریار خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ۔آفریدی نے مزید کہا کہ سب ہی ٹیمیں بہترین کھیل پیش کرتی ہے،ہماری کوشش زمبابوے کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ہے تاکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری مین مدد مل سکے۔دوسری جانب زمبابوے کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایلٹن چکمبورا نے کہا کہ پاکستان میں اب تک قیام کرنا اچھا لگا ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم ہے ،ہم جیتنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید خبریں :