22 مئی ، 2015
لاہور.......جن کی رگوں میں کرکٹ دوڑتی ہے وہ اپنے ہیروز کو ہی نہیں بلکہ اچھی کرکٹ کو کھل کر داد دیتے ہیں،آج ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی شائقین نے مہمان ٹیم کوبھی مکمل سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کئی ایک ممالک کے نام نہاد کرکٹ شائقین جن کے نزدیک کرکٹ صرف وہ ہے جو ان کے ہیروز کھیلتے ہیں ،جن کے نزدیک چھکا صرف وہ ہے جو ان کے کھلاڑی مارتے ہیںاور اچھی گیند بھی وہ ہے جو ان کے بالرز پھینکتے ہیں ،لیکن جب ان کے اپنے کھلاڑیوں کو پڑتے ہیں چھکے اور چوکے تو چہرے بجھ جاتے ہیں۔کرکٹ کرکٹ کرنے والے اور اس کھیل کو تہوار سمجھنے والوں کے دل مخالفین کے کھیل پر چھوٹے ہوجاتے ہیں۔اس کے مقابلے جو لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں وہ اچھی کرکٹ کا احترام بھی کرتے ہیں،ایسے بڑے دل والے سپورٹر ز پاکستان ہی میں ملتے ہیں جو مخالف ٹیم کو بھی سر پر بیٹھاتے ہیں ،یہ ہی ہیں کرکٹ کے اصل مداح جن کی رگوں میں کرکٹ کا جوش بھرا ہے۔