پاکستان
23 مئی ، 2015

ذ والفقار مرزا اورساتھیوں کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع

ذ والفقار مرزا اورساتھیوں کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع

بدین.......بدین میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی گئی ۔ ذوالفقارمرزا اور ان کے حامیوں پر ہنگامہ آرائی ،توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات کے تحت بدین کے مختلف تھانوں میں دس مقدمات درج ہیں ۔ان مقدمات میں عبوری ضمانت آج ختم ہوئی۔ مقامی عدالت میں ذوالفقارمرزاکے وکلا کی ٹیم نے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ذوالفقار مرزااوران کے ساتھیوں کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک توسیع کردی۔ دوسری جانب گولارچی میں ذوالفقارمرزا کے حامی کراچی میں مرزا کے گارڈ اور ڈرائیور کی گرفتاری کے خلاف دی جانے والی ہڑتال کی کال پر زبردستی دکانیں بند کراتے رہے جبکہ پولیس کی موجودگی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار شہر میں ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزید خبریں :