23 مئی ، 2015
لاہور .......تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ بےسہارا بچوں کو اسٹریٹ چلڈرن کے بجائے اسٹیٹ چلڈرن سمجھا جائے ،ان کا بہتر مستقبل صرف حکومت کی نہیں ،سب کی ذمہ داری ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اسلام آباد سے لاہور پہنچیں توائرپورٹ پر پارٹی کارکنوں نے استقبال کیا ۔ریحام خان ائرپورٹ سے سیدھا سبزہ زار گئیں اور اسٹریٹ چلڈرن سے متعلق تقریب میں شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ مل کر ان بےسہارا بچوں کی کفالت کریں تو ان کی زندگی بدل سکتی ہے ۔ریحام خان حادثے میں جاں بحق ہونے والے پارٹی فوٹو گراافرمظہر اقبال کے گھر اچھرہ گئیں ، اہلخانہ سے ہمدردی کیساتھ 10 لاکھ کا امدادی چیک دیا ، وہاں سے نکلیں تو چوک میں ایک رکشہ ڈرائیور نے سیکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کی گاڑی کے آگےرکشہ کھڑا کر دیا، تکرار ہونے پر ایلیٹ اہلکار نے رکشہ ڈرائیور کو تھپڑ مار دئیے۔ ریحام خان کا لاہور میں بھرپور مصروف دن گزرے گا ،پارٹی تقریبات کے بعد ڈیفنس میں ایک پارٹی رہنما کے عشائیے میں شرکت کرینگی۔