23 مئی ، 2015
ملتان .......ملتان کی بستی علی والا میں اسکول کی چھت گرگئی، اساتذہ سمیت 39بجے زخمی ہوگئے،جن میں سے6کی حالت نازک ہے۔مقامی افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول پرنسپل عمارت کے ساتھ دکانیں بنوارہا تھا جس کے باعث چھت گری ،پولیس نے پرنسپل کو حراست میں لے لیا ہے۔18بچوں کو طبی امداد دے کر فارغ کردیاگیا ہے،20بچے ملتان نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں 6بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔نواحی بستی علی والا میں نجی اسکول میں تیسری جماعت کی چھت اس وقت گر گئی جب تدریسی عمل جاری تھا ، اسکول کی چھت گرنے کی وجہ اسکول عمارت سے ملحقہ دیوار کے ساتھ کمرشل دکانوں کی تعمیر بتائی جارہی ہے ۔ یہ نجی اسکول ہے ،اسکول کا پرنسپل اسکول ساتھ ملی دیوار میں مزید نئی تعمیر کر رہا تھا ۔حادثے میں زخمی ہونے والی ٹیچر اور 20بچو ں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیاگیا ہے ، جہاں 6بچوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر 18بچو ں کو موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کردیاگیا ہے ۔