10 مئی ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…ہدایت کار رام گوپال ورما کی نئی ایکشن فلم ڈیپارٹمنٹ کے نئے گانے ’ممبئی پولیس‘ کی وڈیو جاری کردی گئی ہے ۔’ممبئی پولیس ہے سب کا بھائی‘کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم میں پولیس انسپکٹر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے سنجے دت کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جو اس گانے کی وڈیو میں اپنے اہل کاروں کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔ہدایتکار رام گوپال ورما کی ایکشن فلم’ڈیپارٹمنٹ‘کو سدھانتھ اوبرائے اور امت شرما نے پروڈیوس کیا ہے جس میں امیتابھ بچن سمیت سنجے دت اور رانا دگوبتی مرکزی کردار اداکررہے ہیں ۔بپی لہری اوردھرم سندیپ کی موسیقی پر مبنی ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم18مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی