پاکستان
23 مئی ، 2015

عمران خان کا تحریک انصاف کے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان

عمران خان کا تحریک انصاف کے  عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان

اسلام آباد......تحریک انصاف نے عبوری تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں تمام عہدے ختم کررہے ہیں، عارضی عہدے لا رہے ہیں،پارٹی انتخابات سے قبل عبوری عہدیدار مقرر کیےجائیں گے۔ عمران خان نے مزید بتایا کہ پنجاب میں چوہدری سرور، سندھ میں عارف علوی، خیبرپختونخوا میں یوسف ایوب اوربلوچستان میں ہمایوں جوگیزئی آرگنائزر ہوں گے جبکہ مرکز میں مشاورتی اورسیاسی کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔

مزید خبریں :