24 مئی ، 2015
بدین.......بدین اورتھر پار کر میں طوفانی ہواوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے متعدد کچے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ بدین میں گزشتہ روز سے تیز ہواوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تیز گرد آلودہواوں کے باعث 30 سے زائد کچے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔جبکہ سورج مکھی اور آم کی فصل کو بھی نقصان ہوا ہے ۔ طوفانی ہواوں سے سمندرمیں مدو جزر میں اضافے کی وجہ سے ماہی گیروں نے کشتیاں ساحل پر کھڑی کردی ہیں ۔ تھرپارکر میں بھی تیز اور طوفانی ہواوں کے باعث متعدد جھونپڑیوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔