24 مئی ، 2015
اسلام آباد........موسم کی خرابی کے باعث تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنا دورہ گلگت منسوخ کردیا ہے ۔ پی آئی اے کی گلگت کی پرواز بھی کینسل کردی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نے آج اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا ۔عمران خان کی اہلیہ ریہام خان ، جہانگیر ترین اور فیصل جاوید خان نے بھی عمران خان کے ہمراہ سکردو جاناتھا۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹرپر سفر کے لیے بھی موسم سازگار نہیں ہے ۔عمران خان کا دورہ گلگت دوسری بار موسم کی خرابی کے باعث منسوخی کا شکار ہواہے۔