کھیل
24 مئی ، 2015

کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ زمبابوے کو جاتا ہے،عمران خان

کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ زمبابوے کو جاتا ہے،عمران خان

لاہور......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خاصے خوش اور پرجوش نظر آئے لیکن حکومت کوکریڈٹ دینے پر تیار نہ ہوئے،ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا کریڈٹ زمبابوے کو جاتا ہے۔زمبابوے کے ساتھ دوسرا ٹی ٹوئنٹی،میچ دیکھنے کے لئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کے ہمراہ لاہور پہنچے ائرپورٹ پر جہانگیر ترین اور علیم خان نے استقبال کیا،ائرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کر کٹ کی بحالی پر بہت خوش ہیں،دعاگو ہیں کہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی یہاں کھیلیں،لیکن انٹرنیشنل کر کٹ کی بحالی کا تمام تر کریڈٹ زمبابوے کو جاتا ہے جو بہادری کے ساتھ یہاں آئے۔

مزید خبریں :