پاکستان
24 مئی ، 2015

صدر مرسی کو سزائے موت انسانی حقوق کی ورزی ہے،علی احمر زیدی

کراچی.......مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سیدعلی احمر زیدی نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے سو سے زائد افرادکو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراد دیا ہے۔انہوں نے کہ امریکہ اور ایک فوجی آمر مصری عدالت کے ذریعے محمد مرسی اور ان کے ساتھیوں کو موت کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ اس خطے میںامریکہ اور اسکے اتحادی اسلامی سیاسی قوت کو دبانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میںاُن کا کہنا تھاکہ ایک طرف یمن میں مظلوم نہتے لوگوں پرننگی جارحیت کا ارتکاب کیا جارہا ہے ۔ اس سےبعض ملکوں کا دوہرا معیار اور منافقانہ طرز عمل کھل کر سامنے آ چکا ہے۔امریکی ایما پر صدر مرسی کو سنائی جانے والی سزائے موت مسلمان حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔انھوں نے جمعہ کے روز سعودیہ کے مشرقی علاقے قطیف میں نماز جمعہ کے دوران دہشتگرد دولت اسلامیہ دائش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دائش عرب حکمرانوں کا لگایا ہوا پودا ہے جس کا نشانہ صرف شیعہ وسنی بن رہے ہیں ۔


مزید خبریں :