10 مئی ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ میں گزشتہ شب مظاہرے کے دوران گرفتار کئے گئے 60 اساتذہ کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، مجسٹریٹ نے تمام گرفتار اساتذہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں سے آئے 60 اساتذہ کو گزشتہ شب زرغون روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے اساتذہ میں آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغفار کدیزئی بھی شامل ہیں۔ گرفتار اساتذہ کو آج جوڈیشنل مجسٹریٹ ون کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے ان اساتذہ کو زیر دفعہ 186، 353، 149، 147، 341 کے تحت جیل بھجوانے کے احکامات دے دئیے، جس کے بعد تمام گرفتار اساتذہ کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔