پاکستان
25 مئی ، 2015

ڈسکہ :ایس ایچ اوکی فائرنگ،صدرتحصیل بارایسوسی ایشن سمیت 2 وکیل جاں بحق

ڈسکہ :ایس ایچ اوکی فائرنگ،صدرتحصیل بارایسوسی ایشن سمیت 2 وکیل جاں بحق

ڈسکہ........تحصیل ڈسکہ کی میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس میں تحصیل بار کے صدر رانا خالد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نکاح نامہ رجسٹرڈ کرانے پہنچے تھے، جہاں فاروق نامی کلرک نے نکاح نامہ کو جعلی قرار دے کر رجسٹرڈ کرنے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد وکلاء اور کلرک کے درمیان ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔ ڈی پی او ڈاکٹرآصف شہزاد کے مطابق کلرک اوروکلاء کےدرمیان جاری تصادم کو روکنے کے لیے جب پولیس پہنچی تووکلاء نے پولیس پرہی ہلہ بول دیا،جس کےبعد تھانا سٹی کےایس ایچ او شہزاد وڑائچ نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔ تحصیل بار کے صدر رانا خالد کو چار اور وکیل عرفان چوہان کو 7گولیاں لگیں۔ جنہیں تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں راناخالد جاں بحق ہوگئے،کچھ ہی دیر بعد گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیواسپتال پہنچائے جانے والے زخمی وکیل عرفان چوہان بھی جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اور اسپتال میں وکلاء اور پولیس کے بیچ تصادم ہوا۔ مشتعل وکلاء نےڈسکہ کے سول چوک پر ٹائرجلا کر ٹریفک معطل کردی اور تھانا سٹی پر بھی وکلاء نے حملہ کیاجس کے جواب میں پولیس نےآنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مشتعل وکلاء نے ڈی ایس پی آفس کو آگ لگادی۔ آگ لگنے سے ریکارڈ اور کمپیوٹر جل گیا۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ایس ایچ او کرحراست میں لےلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :