25 مئی ، 2015
کراچی...... ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب احمد شیخ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے، درخواست ضمانت پر عدالتی فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ شعیب شیخ کی درخواست ناقابل سماعت ہے،کراچی میں ایگزیکٹ کا کوئی دفتر سیل نہیں کیا گیا، شعیب شیخ آزادی سے گھوم پھررہےہیں اور وکلاکےدفاترجارہے ہیں۔ عدالت کااس موقع پر کہنا تھا کہ جب کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو حفاظتی ضمانت کیسے دی جا سکتی ہے۔شعیب شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو گرفتاری کا اختیارحاصل ہے۔ایف آئی اے نے شعیب شیخ کے دفاترسیل کر دیئے ہیں اور ان سے وہ کاغذات مانگے جا رہے ہیں جودفتر میں ہیں۔اس پر ایف آئی کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی اے نے نہ تو ایگزیکٹ کا آفس سیل کیا ہے اور نہ ہی شعیب شیخ کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔شعیب شیخ کے خلاف انکوائری چل رہی ہے اگرٹھوس شواہد ملے تو ایف آئی آر درج کریں گے۔جس کے بعد ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب احمد شیخ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے، درخواست ضمانت پر عدالتی فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔