25 مئی ، 2015
لاہور........حکومت ِ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ واقعے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں گی،اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کردی ہے کہ چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کو خط لکھاجائے۔ ترجمان حکومت پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ ڈسکہ واقعے کی انکوائری کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ٹی ایم او ڈسکہ کو معطل اوراے سی ڈسکہ کو او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔