پاکستان
25 مئی ، 2015

ایگزیکٹ کمپنی کا نام کبھی کسی انٹرنیشنل فورم پر نہیں سنا،آئی ٹی ماہرین

ایگزیکٹ کمپنی کا نام کبھی کسی انٹرنیشنل فورم پر نہیں سنا،آئی ٹی ماہرین

لاہور........آئی ٹی ماہرین کاکہنا ہے کہ ایگزیکٹ کا نام کبھی کسی انٹر نیشنل فورم پر نہیں سنا، نہ ہی یہ کمپنی کسی ایسوسی ایشن کا حصہ ہے، دنیا بھر میں جعلی ڈگریاں بیچنے کی شہرت حاصل کر جانے والی اس کمپنی کے بارے میں آئی ٹی ایکسپرٹ کیا کہتے ہیں۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے شعبہ تعلیم اور آئی ٹی کے ماہرین کا کہنا تھاکہ تعلیم قومیں تشکیل دیتی اور انہیں پروان چڑھاتی ہے،تعلیم کے نام پر کسی قسم کا فراڈ برداشت نہیں کیا جا سکتا۔آئی ٹی ماہرین کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اسکینڈلز سے پاکستا ن کی ساکھ متاثر ہوئی ہے،ایگزیٹ کا نام کبھی انٹرنیشنل فورم پر نہیں سنا گیا،نہ ہی اس کی کوئی پروڈکٹس سامنے آئیں،ایگزیکٹ کسی سافٹ ویئر ایسوسی ایشن کی ممبر بھی نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگریوں کے اسکینڈل سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، جعلی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت قانون سازی کرنا ہو گی۔

مزید خبریں :