27 مئی ، 2015
کراچی......ایم کیوا یم کے ترجمان نے ایم کیو ایم کی مرکزی میڈیکل ایڈمشاورتی کمیٹی کے رکن محمد فرید الدین ولد محمد سعید الدین کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ فرید الدین ،عباسی شہید اسپتال کے اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ میں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہیں اورگزشتہ کئی برسوں سے ایم کیو ایم کی مرکزی میڈیکل ایڈ مشاورتی کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ محمد فرید الدین پیرکی شام اپنے دفتر سے گھر جانے کیلئے نکلے تھے لیکن نہ تووہ اپنے گھر پہنچے اور نہ ہی گھر کے کسی فرد سے انکاکوئی رابطہ ہواہے۔ فرید الدین کا موبائل بھی شام سے مستقل بند ہے۔ایم کیوا یم کے ترجمان نے فریدالدین کی گمشدگی پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد فرید الدین کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔