پاکستان
27 مئی ، 2015

سانحہ پکا قلعہ کے شہدا کو آج تک انصاف نہیں ملا، حیدر عباس رضوی

سانحہ پکا قلعہ کے شہدا کو آج تک انصاف نہیں ملا، حیدر عباس رضوی

کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سانحہ پکاقلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 25ویں برسی ملک بھرمیںانتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس سلسلے میں کراچی، حیدر آباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نوابشاہ اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔ فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کیا گیا جس میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے انچار ج کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی قمر منصور ، سید حیدر عباس رضوی ، گلفراز خان خٹک ،کنور نوید جمیل ، عارف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی ،وسیم اختر ، شبیر قائم خانی ، ،توصیف خانزادہ ، حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ،شہداء کے اہل خانہ ، سیکٹر ز و یونٹس کے کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی اجتماع میں حق پرست سینیٹر و معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے دعا کرائی ۔ اجتماع کے موقع پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ سانحہ پکا قلعہ جمہوری دور کا آمرانہ زخم ہے کہ جب جمہوری دور میں اس وقت سرکاری اہلکارو ں نے علاقے کا محاصرہ کرکے عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں ، بزرگوں ، عورتوں سمیت سینکڑوں افراد کو شہید کیا گیا اور آج تک انہیں انصاف نہیں ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سفاک درندگی میں ملوث سرکاری اہلکارآج تک قانون و انصاف کے کٹہرے میں نہیں آسکے۔

مزید خبریں :