کھیل
28 مئی ، 2015

عامر خان باکسر فلائڈ مے ویدر کی حکمرانی ختم کرنے کیلئے تیار

عامر خان باکسر فلائڈ مے ویدر کی حکمرانی ختم کرنے کیلئے تیار

لندن.........معروف باکسر عامر خان ناقابل شکست باکسر فلائڈ مے ویدر کی حکمرانی ختم کرنے کے لئے تیار ہیں، لیکن یہ لڑائی ان کے حصے میں آتی ہے یا نہیں،اس کا فیصلہ ان کی کل کی فائٹ کرے گی۔ اپنے پھرتیلے اور طاقتور پنچز کے ساتھ باکسر عامر خان کل رنگ میں اتر رہے ہیں۔ وہ بے تاب ہیں،اپنے حریف کرس الجیری کو مات دینے کے لئے، جو 20 میں سے صرف ایک میچ ہارے ہیں۔ عامر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی باکسنگ ٹیکنکس بہتر کی ہیں،اس بار وہ کوئی غلطی نہیں کرنے والے۔ عامر خان اس میچ کے لئے فیورٹ تصور کیے جارہے ہیں۔ یہ میچ جیتنے کی صورت میں،30 مقابلوں میں 19 ناک آؤٹ فتوحات حاصل کرنے والے عامر خان کا مقابلہ ہوگا باکسنگ کی دنیا کے ناقابل شکست حریف فلائڈ مے ویدر سے،جن کے پلڑے میں تمام 48 میچز میں صرف فتوحات ہیں۔

مزید خبریں :