پاکستان
28 مئی ، 2015

چاغی میں 1998ءکو آج ہی کے دن کامیاب ایٹمی تجربہ

چاغی میں 1998ءکو آج ہی کے دن کامیاب ایٹمی تجربہ

اسلام آباد........بلوچستان کے ضلع چاغی میں 1998میں آج ہی کے دن کامیاب ایٹمی تجربے کےنتیجے میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا۔اس عظیم کامیابی کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم تکبیر منایاجارہاہے۔ویسے تو بلوچستان کے ضلع چاغی کی وجہ شہرت سونے، تابنے اور ماربل کے وسیع ذخائر ر ہےہیں،مگر اس علاقے کو صحیح معنوں میں بین الاقوامی شہرت اُس و قت ملی جب پاکستان نے یہاں کےپہاڑی علاقے راسکوہ میں کوہ کامبران میں 28مئی 1998ءکو تین بجکر 15منٹ پر کامیاب ایٹمی تجربہ کیا اور پانچ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بن گیا۔ ایٹمی تجربے کے لئے چاغی کے راسکوہ کےپہاڑی سلسلے میں کوہ کامبران کا انتخاب پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے محققین اور ماہرین نے 1978ءمیں کیاتھا۔ اس طرح ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا عظیم اعزاز بلوچستان کے ایک دور افتادہ ضلع چاغی کو ملا۔ ان تجربوں سے پاکستان نے بھارت کےاُسی سال 11اور 13مئی کے ایٹمی دھماکوں کا بھرپور جواب دے دیا۔

مزید خبریں :