28 مئی ، 2015
لاہور.......لاہورمیں وکلاء آج چوتھےدن بھی ڈسکہ واقعےکےخلاف سراپائے احتجاج بنےرہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کےزیرِاہتمام وکلاء نےجی پی او چوک میں احتجاجی کیمپ لگایاجبکہ لاہوربار کےزیرِاہتمام پی ایم جی چوک میں احتجاج کیا گیا۔ جی پی او چوک میں لاہورہائیکورٹ بار کےاحتجاجی کیمپ میں وکلاء بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔ انہوں نے پولیس کے خلاف نعرےبازی کی اور ڈسکہ کے مقتول وکلاء کے مقدمے کا ٹرائل فوری کرنے کا مطالبہ کیا۔ لاہور بار کے زیرِاہتمام پی ایم جی چوک میں احتجاج کےدوران وکلاء رہنماؤں نےحکومت اور پولیس کے خلاف تقاریر کیں۔ انہوں نے ڈسکہ میں وکلاء پر فائرنگ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کر کیا۔وکلاء رہنماؤں نےاعلان کیاکہ ملزموں کو سزا دیئےجانےتک ان کا احتجاج جاری رہےگا۔